پاکستان کا افغانستان سے صرف ایک مطالبہ ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، اسحاق ڈار

پاکستان کا افغانستان سے صرف ایک مطالبہ ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان سے صرف ایک مطالبہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے مسلسل مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کی اجازت نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر اقدامات اور علاقائی تعاون ناگزیر ہیں۔ پاکستان کی سلامتی اور شہریوں کا تحفظ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

پاکستانی حکام ماضی میں بھی افغانستان کی سرزمین سے سرگرم عسکریت پسند گروہوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغان حکام کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

پاکستان کو بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے باعث سرحدی سکیورٹی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

More News