پتوکی: ہینڈ فری لگا کر ریلوے ٹریک کراس کرنے والا 20 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
پتوکی ریلوے اسٹیشن کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا اور اس نے کانوں میں ہینڈ فری لگا رکھی تھی، جس کے باعث اسے ٹرین کے قریب آنے کا اندازہ نہ ہوسکا۔
ٹرین کی زد میں آنے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔
حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریلوے ٹریک عبور کرتے وقت خصوصی احتیاط کریں اور کانوں میں ہینڈ فری یا ہیڈ فون استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جاسکے۔







