پشاور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا

پشاور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا پر فائرنگ، زخمی لیکن حالت مستحکم

پشاور:ویب ڈیسک

پشاور کے علاقے چمکنی میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا، کاشف حسین جیلانی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں انہیں پاؤں میں گولی لگی، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ زخمی ڈی جی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

More News