پمز میں ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کی آمد متوقع، افسران کی چھٹیاں منسوخ

پمز میں ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کی آمد متوقع، افسران کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد: پمز اسپتال میں آج ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کے ممکنہ دورے کے پیش نظر انتظامیہ نے اہم اقدامات شروع کردیے ہیں۔ کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام متعلقہ افسران کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق انسپیکشن ٹیم پمز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لے سکتی ہے۔ انتظامیہ نے تمام شعبہ سربراہان کو اپنے شعبوں میں موجود رہنے، عملے کی حاضری یقینی بنانے اور ضروری ریکارڈ مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ ممکنہ معائنہ پمز میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد ہورہا ہے، جس میں متعدد نومولود جاں بحق ہوئے تھے اور اسپتال کے حفاظتی و انتظامی انتظامات پر سوالات اٹھائے گئے تھے

More News

Breaking

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت،ایت نور کےوالد آبدیدہ ، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم ہری پور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

Read More »