پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا، نئی قیمت جاری
اسلام آباد :حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 276 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔
اس سے پہلے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے روزانہ قیمتوں میں تبدیلی کی پالیسی مسترد کرتے ہوئے حکومت سے نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہیش ٹیگز:








