چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے 300 ارب روپے کی ایکسپورٹ فنانس اسکیم مختص

چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے 300 ارب روپے کی ایکسپورٹ فنانس اسکیم مختص

اسلام آباد: حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کی برآمدات بڑھانے اور انہیں آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے 300 ارب روپے کی ایکسپورٹ فنانس اسکیم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی ہدایت پر اسکیم کے تحت مختص رقم صرف ان کاروباروں کو فراہم کی جائے گی جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی مقررہ تعریف اور شرائط پر پورا اتریں گے۔ زرعی شعبے سے وابستہ اہل ایس ایم ایز بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نئی پالیسی کے تحت قرض حاصل کرنے والے نئے کاروباروں کے لیے الگ کیٹیگری ختم کردی گئی ہے، جس کے بعد نئے قرض کے درخواست گزاروں کو بھی ایس ایم ای کی مقررہ شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایگزم بینک نے شریک کمرشل بینکوں کو نئی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

حکومت کے اس اقدام کا بنیادی مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو مالی معاونت فراہم کرنا، ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا اور ملکی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

More News