ڈپٹی کمشنر کرم کا چھپری ریسٹ ہاؤس اور پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی چیک پوسٹ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کرم کا چھپری ریسٹ ہاؤس اور پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی چیک پوسٹ کا دورہ

پاراچنار: ڈپٹی کمشنر کرم فہد وزیر نے اپر کرم کے علاقے میکئے میں واقع چھپری ریسٹ ہاؤس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریسٹ ہاؤس میں سیاحوں کی رہائش، سہولتوں اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا اور سیاحوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سیاحتی مقام پر موجود سہولیات اور انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کے لیے سازگار ماحول کی دستیابی اہم ہے، تاکہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے چھپری ریسٹ ہاؤس سے آگے پاک افغان سرحد کے قریب قائم ایف سی چیک پوسٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے علاقے کی مجموعی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی انتظامات، سرحدی نگرانی اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو سرحدی انتظامات اور سیکیورٹی امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

ڈپٹی کمشنر نے علاقے کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کا مقصد سیاحتی سہولیات کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

واضح رہے کہ اپر کرم کے مختلف سیاحتی مقامات کی اہمیت کے پیش نظر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ اہمیت کا حامل ہے۔

More News