ژوب سے کراچی جانے والی گاڑی پر فائرنگ، علاج کے لیے جانے والی خاتون جاں بحق، بچے سمیت 2 زخمی

ژوب سے کراچی جانے والی گاڑی پر فائرنگ، علاج کے لیے جانے والی خاتون جاں بحق، بچے سمیت 2 زخمی

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ژوب سے کراچی جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک بیمار خاتون جاں بحق ہوگئی، جو علاج کے لیے کراچی جارہی تھی، جبکہ اس کے بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ خاتون کی لاش بھی ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرنے کے لیے منتقل کردی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

More News