کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم گولڈ میڈل کا دفاع نہ کر سکے
گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔
جیولن تھرو کے مقابلے کے دوران ارشد ندیم کی پہلی تھرو فاؤل قرار دی گئی، جبکہ دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی۔
پاکستانی ایتھلیٹ مجموعی طور پر نویں نمبر پر رہے، جبکہ پہلے مرحلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے آٹھ ایتھلیٹس نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ارشد ندیم نے گزشتہ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا، تاہم اس مرتبہ وہ اپنی کامیابی کو دہرانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔








