کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں بڑی کارروائیاں، 776 سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں بڑی کارروائیاں، 776 سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے شہر میں جرائم کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 776 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان 25 مقابلے ہوئے، جن میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 24 زخمی ڈاکوؤں سمیت 35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 18 کلو 555 گرام چرس، 2 کلو 675 گرام آئس یا کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔

کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کا 114 غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جبکہ پولیس نے ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 37 موٹرسائیکلیں اور 3 بڑی گاڑیاں بھی تحویل میں لیں۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

More News