کرک میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، 2 کم عمر بچے جاں بحق، ایک شخص زخمی

کرک میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، 2 کم عمر بچے جاں بحق، ایک شخص زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے ورانہ میں موسکان چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو کم عمر بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت 15 سالہ نعمان ولد نصراللہ اور 5 سالہ صفیان ولد ودود خان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بچوں کا تعلق ڈنڈئے کورونہ ورانہ سے بتایا گیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ٹائپ ڈی اسپتال لتمبر منتقل کردی گئیں، جبکہ زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پائی جاتی ہے۔

More News