گزشتہ 13 سال خیبرپختونخوا کے لیے مشکل وقت رہا، گورنر
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گزشتہ 13 سال کے دوران صوبے کو مشکل حالات کا سامنا رہا، جبکہ عوام کو مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا، عوامی مسائل حل کرنا اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام نے امن کے قیام کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، اس لیے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں تاکہ عوام کے مسائل حل کیے جاسکیں۔








