گوجر خان کے قریب خیبر میل حادثے کا شکار، آخری بوگی پٹری سے اتر گئی

گوجر خان کے قریب خیبر میل حادثے کا شکار، آخری بوگی پٹری سے اتر گئی

گوجر خان (ویب ڈیسک): کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین خیبر میل گوجر خان ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ٹرین کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرین کو پشاور کی جانب روانہ کردیا گیا، تاہم پٹری سے اترنے والی آخری بوگی تاحال ریلوے ٹریک پر موجود ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کے باعث ریلوے ٹریک بند ہے اور اسے بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ ٹریک کی بحالی کے بعد ریلوے آپریشن معمول کے مطابق چلانے کے حوالے سے صورتحال واضح ہوگی۔

More News