ہونڈا پرائیڈر 100 کی نئی قیمت جاری، 2026 ماڈل 2 لاکھ سے تجاوز کر گیا
اسلام آباد: پاکستان میں 100 سی سی موٹر سائیکلوں میں مقبول ہونڈا پرائیڈر 100 کی 2026 ماڈل کی نئی قیمت سامنے آ گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی پیٹرول قیمتوں کے باوجود کم ایندھن خرچ اور بہتر مائلیج کی وجہ سے یہ موٹر سائیکل صارفین کی پہلی ترجیح بنی ہوئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہونڈا پرائیڈر 100 ایک لیٹر پیٹرول میں تقریباً 45 سے 55 کلومیٹر تک سفر طے کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے روزانہ سفر کرنے والے افراد کے لیے یہ ایک معاشی انتخاب سمجھی جاتی ہے۔ موٹر سائیکل 9.7 لیٹر فیول ٹینک کے ساتھ سیاہ، نیلے اور سرخ رنگوں میں دستیاب ہے۔
اٹلس ہونڈا کی جانب سے جاری کردہ قیمت کے مطابق 2026 ماڈل ہونڈا پرائیڈر 100 کی ایکس فیکٹری قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن فیس، ٹیکسز اور دیگر اخراجات شامل ہونے کے بعد مختلف شہروں میں اس کی آن روڈ قیمت اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کم خرچ، مضبوط انجن اور بہتر کارکردگی کی بدولت ہونڈا پرائیڈر 100 آئندہ بھی پاکستانی صارفین کی پسندیدہ موٹر سائیکلوں میں شامل رہے گی۔








