ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا الزام
پشاور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شفافیت اور میرٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
تنظیم کے بیان کے مطابق انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر کو بغیر اشتہار اور انٹرویو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ کے شفافیت سے متعلق دعوے محض سوشل میڈیا تک محدود ہیں۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس یا صوبائی حکومت کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔








