پاکستان کی پہلی رورو شپمنٹ سے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پہنچ گئیں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کے مطابق ایم وی گرینڈے شنگھائی کے ذریعے آنے والی یہ شپمنٹ ملک کی بحری تجارت اور جدید لاجسٹکس نظام میں اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ رورو نظام کے تحت گاڑیوں کو براہِ راست جہاز پر لوڈ اور اَن لوڈ کیا جاتا ہے، جس سے وقت اور لاگت میں کمی کے ساتھ بندرگاہی استعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

More News