لوئر دیر میں ڈاکٹر عزا ارشد نے پہلی خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا چارج سنبھال لیا
لوئر دیر: ڈاکٹر عزا ارشد نے لوئر دیر کی پہلی خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر عزا ارشد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بہترین، بروقت اور مؤثر خدمات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل، انتظامی امور میں بہتری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری معاملات میں شفافیت، میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر عزا ارشد نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے امور میں قانون اور میرٹ کی بالادستی کو مقدم رکھا جائے گا اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
ان کی بطور پہلی خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تعیناتی کو لوئر دیر کی انتظامی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔





