پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور سرمایہ کار محتاط دکھائی دیے۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 66 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 696 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں مارکیٹ میں منفی رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے، جبکہ سرمایہ کار ملکی معاشی صورتحال اور دیگر اہم عوامل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

More News