بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کی بندش کے بعد بحال

بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کی بندش کے بعد بحال

بلوچستان میں ایک روز کی بندش کے بعد ٹرین سروس بحال کردی گئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج اپنے مقررہ سفر پر روانہ ہوگی، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس ریلوے ٹریک کی مرمت اور ضروری کام کے باعث ایک روز کے لیے معطل کی گئی تھی۔ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی سے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو دوبارہ سفری سہولت میسر آگئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے ٹرین کی روانگی کے اوقات کی تصدیق کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

More News