پاکستان 2026-27 کے لیے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا

پاکستان 2026-27 کے لیے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا

بشکیک: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کردیئے، جبکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان 2026-27 کے لیے تنظیم کی سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستان کی جانب سے ایس سی او کی صدارت سنبھالنے کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

More News