راولپنڈی: نالہ لئی بپھر گیا، متعدد گاڑیاں پانی کے ریلے میں بہہ گئیں
راولپنڈی: شدید بارش کے بعد نالہ لئی میں طغیانی آگئی، جس کے باعث کنارے پر کھڑی متعدد گاڑیاں پانی کے تیز ریلے میں بہہ گئیں۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد گاڑیاں تیزی سے بہہ رہی ہیں، جبکہ مالکان اپنی گاڑیوں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے تاہم کامیاب نہ ہوسکے۔
نالہ لئی میں طغیانی کے باعث شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ صورتحال سنگین ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔





