کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر کے صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، بہادر آباد اور جمشید روڈ سمیت اطراف کے علاقوں میں پھوار پڑی، جبکہ ایئرپورٹ، شاہ فیصل، ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

More News