وزارتِ آئی ٹی نے نوجوانوں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کمانے کا آسان طریقہ بتا دیا

وزارتِ آئی ٹی نے نوجوانوں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کمانے کا آسان طریقہ بتا دیا

اسلام آباد: وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ انٹیگریٹڈ سرکٹ (آئی سی) ڈیزائن کی تربیت حاصل کرنے والے نوجوان انجینیئرز پاکستان میں باآسانی ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے یا اس سے زائد کما سکتے ہیں۔

حکومتی سرپرستی میں جاری جدید تربیتی پروگرام نے ملک کی ابھرتی ہوئی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں ہنرمند نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ پروگرام کا مقصد نوجوان انجینیئرز کو جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں عملی مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مقامی اور عالمی سطح پر روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرسکیں۔

وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے ایک تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ حکومت ملک میں ٹیکنالوجی کی خصوصی مہارتوں کے فروغ اور نوجوان انجینیئرز کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

حکام کے مطابق آئی سی ڈیزائن اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی جیسے جدید شعبوں میں تربیت نوجوانوں کے لیے آمدن کے نئے ذرائع پیدا کرسکتی ہے۔ ان شعبوں میں مہارت رکھنے والے انجینیئرز ملکی ٹیکنالوجی انڈسٹری کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اپنی خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔

وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی تربیت کے ایسے پروگرامز سے پاکستان میں ہائی ٹیک صنعت کے فروغ، روزگار کے مواقع میں اضافے اور نوجوان انجینیئرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

More News

Breaking

خیبرپختونخوا حکومت کی سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریاں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی قیادت کریں گے

خیبرپختونخوا حکومت کی سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریاں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی قیادت کریں گے پشاور: خیبرپختونخوا حکومت اور تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی

Read More »