پشاور میں پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث 2 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

پشاور میں پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث 2 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

پشاور: تھانہ خزانہ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے لوہے کے ڈنڈے سے وار کرکے پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے عارف ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں زبانی تکرار کے دوران ملزمان سجاد اور جواد نے پولیس کانسٹیبل رحمان اللہ ولد صاحب گل، سکنہ احمد آباد کو مبینہ طور پر پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران ملزم سجاد نے لوہے کے ڈنڈے سے رحمان اللہ کے سر پر شدید وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مقتول رحمان اللہ تھانہ پہاڑی پورہ میں پولیس ڈرائیور کانسٹیبل کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقتول کے بھائی سبحان اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

تھانہ خزانہ پولیس نے تحقیقات اور سراغ رسانی کے بعد قتل کے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان سجاد اور جواد، پسران گل مالک، ساکنان احمد آباد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

More News

Breaking

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس اور اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے PMS اور اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کے نتائج جاری کر دیے پشاور: خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن (کے

Read More »