پاکستان ہاکی کی شاندار واپسی، قازقستان کو 0-15 سے شکست

پاکستان ہاکی کی شاندار واپسی، قازقستان کو 0-15 سے شکست

چین میں جاری جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پول بی کے پہلے میچ میں قازقستان کو یکطرفہ مقابلے میں 0-15 سے شکست دے دی

پاکستانی جونیئر ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ عبدالسامی اور رانا ولید نے 4،4 گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 گول کیے

دوسری جانب پاکستان ویمنز ٹیم نے بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہانگ کانگ چائنا کو 0-2 سے شکست دی، دونوں گول شارقہ نے اسکور کیے

پاکستان کی جانب سے جونیئر ایشیا کپ میں اس بڑے مارجن سے فتح نے قومی کھیل میں نئی امید پیدا کردی ہے، تاہم مضبوط ایشیائی ٹیموں کے خلاف اصل امتحان ابھی باقی ہے

#PakistanHockey #JuniorAsiaCup #Hockey #PakistanSports #GreenShirts #HockeyChampions #AsianHockey #SportsNews #Pakistan #KPDigital

More News