اسد قیصر کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست، پشاور ہائیکورٹ کے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس

اسد قیصر کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست، پشاور ہائیکورٹ کے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام پروویژنل کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے۔

عدالت نے تمام متعلقہ فریقین کو ہدایت کی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں۔

اسد قیصر کی جانب سے دائر درخواست میں ان کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے فریقین کے جوابات موصول ہونے کے بعد مقدمے کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

More News