ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا خوارج کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، ڈرون حملے میں متعدد خوارج ہلاک ہونے کی اطلاعات

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا خوارج کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، ڈرون حملے میں متعدد خوارج ہلاک ہونے کی اطلاعات

علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری، سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی تیز کر دی گئی۔

ہنگو میں خوارج کی موجودگی کی مستند اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے بروقت ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کی نقل و حرکت کی جدید ذرائع سے نگرانی کی گئی، جس کے بعد روپوش خوارج کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد خوارج کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، جبکہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق حالیہ دنوں میں ہنگو میں آپریشن 11 گرج کے تحت خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے۔

More News