محکمہ اطلاعات میں 13 سالہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی تیاری، اشتہارات کی تقسیم، ٹی وی سی ادائیگیوں اور سرکاری گاڑیوں پر بڑے سوالات اٹھ گئے

محکمہ اطلاعات میں 13 سالہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی تیاری، اشتہارات کی تقسیم، ٹی وی سی ادائیگیوں اور سرکاری گاڑیوں پر بڑے سوالات اٹھ گئے

خیبرپختونخوا کے محکمہ اطلاعات میں گزشتہ 13 سال کے انتظامی اور مالی معاملات کی جانچ پڑتال کے حوالے سے اہم سوالات سامنے آگئے۔ سرکاری اشتہارات کی تقسیم، ٹی وی کمرشلز (TVCs) کی ادائیگیوں، اخبارات کو جاری ہونے والے اشتہارات اور سرکاری وسائل کے استعمال کا معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

محکمہ اطلاعات کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے حوالے سے یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ گزشتہ 13 سال کے دوران کس میڈیا ادارے کو کتنے سرکاری اشتہارات جاری کیے گئے، اشتہارات کی تقسیم میں کن پالیسیوں اور معیار کو مدنظر رکھا گیا اور ٹی وی کمرشلز کی تیاری و نشریات پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟

یہ سوال بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کروڑوں روپے کے سرکاری اشتہارات حاصل کرنے والے اخبارات میں کام کرنے والے صحافیوں کو تنخواہوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی کیا صورتحال رہی؟ اشتہارات کی مد میں جاری ہونے والی بھاری رقوم کے باوجود صحافیوں کے معاشی مسائل کیوں برقرار رہے؟

دوسری جانب سرکاری گاڑیوں کے ریکارڈ اور ان کے استعمال سے متعلق بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کتنی گاڑیاں غائب یا ناقابلِ سراغ ہیں اور وہ اس وقت کس کے قبضے میں ہیں؟

محکمہ اطلاعات کے سابق سیکریٹریز اور متعلقہ افسران کے انتظامی فیصلوں، اشتہارات کی تقسیم اور سرکاری وسائل کے استعمال کا ریکارڈ سامنے آنے کے بعد ہی ان معاملات کی اصل صورتحال واضح ہوسکے گی۔

اہم سوال یہ ہے کہ گزشتہ 13 سال کے دوران محکمہ اطلاعات میں میرٹ اور سرکاری قواعد کے مطابق فیصلے کیے گئے یا سرکاری وسائل کے استعمال میں سیاسی اثرورسوخ کو اہمیت دی گئی؟ ریکارڈ کی شفاف جانچ پڑتال سے ہی ذمہ داری کا تعین ممکن ہوگا۔

More News

Crime

مالیاتی اداروں اور اہم تنصیبات پر اے آئی سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری

مالیاتی اداروں اور اہم تنصیبات پر اے آئی سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری ملک میں مالیاتی

Read More »
Political

محکمہ اطلاعات میں 13 سالہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی تیاری، اشتہارات کی تقسیم، ٹی وی سی ادائیگیوں اور سرکاری گاڑیوں پر بڑے سوالات اٹھ گئے

محکمہ اطلاعات میں 13 سالہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی تیاری، اشتہارات کی تقسیم، ٹی وی سی ادائیگیوں اور سرکاری گاڑیوں پر بڑے سوالات اٹھ

Read More »