ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کا شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 9-0 سے شکست

ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کا شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 9-0 سے شکست

ایچی نوگویا: جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 9-0 سے شکست دے دی۔

گروپ بی کے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور تھائی لینڈ کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گول اسکور کیے، جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم پورے میچ کے دوران کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ بی میں اپنی مہم کا آغاز تین اہم پوائنٹس کے ساتھ کیا۔ گروپ بی میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

قومی ٹیم اب اپنا دوسرا میچ 22 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد پاکستان کا مقابلہ 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان سے ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کی نظریں گروپ مرحلے میں کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے پر ہیں۔ ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلے جاپان کے شہر ایچی نوگویا میں جاری ہیں، جہاں مختلف ایشیائی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے میدان میں موجود ہیں۔

More News