مہمند میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اہم مقامات پر نگرانی سخت

مہمند میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اہم مقامات پر نگرانی سخت

مہمند: موجودہ حالات کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ سمیت ضلع کے اہم سرکاری مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

ڈی پی او مہمند رضا محمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز لیاقت علی کی نگرانی میں ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ، اے پی سی چوک، مین گیٹ، وی آئی پی گیٹ، ڈسٹرکٹ کورٹس اور سب جیل غلنئی سمیت دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات بڑھا دیے گئے۔

پولیس کے مطابق تمام داخلی و خارجی راستوں اور چیک پوائنٹس پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے، جبکہ تعینات اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی جاری ہے تاکہ اہم سرکاری عمارتوں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

More News