عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی مارچ ملتوی ہونے پر طنزیہ تبصرہ

عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی مارچ ملتوی ہونے پر طنزیہ تبصرہ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا مارچ ملتوی ہونے پر سوشل میڈیا پر تین طنزیہ پوسٹرز شیئر کیے، جن میں اسلام آباد کے احتجاج سے متعلق مزاحیہ جملے شامل تھے۔

ایک پوسٹر میں مارچ ملتوی ہونے پر اسلام آباد کے سکھ کا سانس لینے کا ذکر کیا گیا، جبکہ دوسرے میں اسلام آباد اور مارچ کے درمیان مزاحیہ مکالمہ دکھایا گیا۔

تیسرے پوسٹر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کارکنوں سے ’’آزادی یا موت‘‘ کا سوال کرتے دکھایا گیا، جس پر کارکنوں کی جانب سے جواب دیا گیا: ’’تو رین دے بھائی‘‘۔ پوسٹرز میں سہیل آفریدی کو افسردہ دکھایا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پختونخوا میں دہشت گردی کے سنگین واقعات کے باوجود وزیراعلیٰ کی توجہ امن و امان کے بجائے سیاسی سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کوہاٹ دہشت گردی کے واقعے میں کسی صوبائی عہدیدار کی نماز جنازہ میں عدم شرکت کو بھی افسوسناک قرار دیا۔

More News

Breaking

بھارت پاکستان میں دہشتگردی اسپانسر کر رہا ہے؟ پاکستانی صحافی کے جواب پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے راہ فرار اختیار کرلی

اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا جے شنکر سے سوال، بھارتی وزیر خارجہ کا سخت جواب نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس

Read More »