پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں بڑا انسداد منشیات آپریشن، 750 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں بڑا انسداد منشیات آپریشن، 750 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے دوران بڑا انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 2800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کرلی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے مشکوک ماہی گیر کشتی کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 750 ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

کامیاب کارروائی پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے دونوں جہازوں کے افسران اور عملے کو سراہا۔

پاک بحریہ کے مطابق سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ عالمی میری ٹائم سیکیورٹی میں بھی فعال کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

More News

Breaking

بھارت پاکستان میں دہشتگردی اسپانسر کر رہا ہے؟ پاکستانی صحافی کے جواب پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے راہ فرار اختیار کرلی

اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا جے شنکر سے سوال، بھارتی وزیر خارجہ کا سخت جواب نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس

Read More »