بلاول بھٹو کا افغانستان سے پاکستان مخالف کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر مبینہ ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔
بلاول بھٹو کے مطابق سیکیورٹی حکام نے 8 ڈرونز کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے ناکام بنایا، جبکہ پاکستان نے افغانستان میں ڈرون لانچ اور ذخیرہ کرنے والے مراکز کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے افغان حکام سے حملوں کی وجوہات بتانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کیلئے افغانستان سے پاکستان مخالف کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔








