وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارت کو دوٹوک پیغام
نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو درپیش تمام اہم معاملات اجاگر کیے اور بھارت کو خبردار کیا کہ جنگ مسلط کی گئی تو گزشتہ سال کی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدار کے دوام کیلئے افغان پالیسی اپنائی، جس کے نتیجے میں پاکستان کیلئے مشکلات پیدا ہوئیں۔ ان کے مطابق موجودہ حکومت کا اس پالیسی سے کوئی تعلق نہیں اور اس کے پیدا کردہ مسائل کو پاکستان خود حل کر رہا ہے۔








