افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی فورس کی مسلح کارروائی، 3 طالبان ارکان ہلاک
افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان مخالف مسلح تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ نے مسلح حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
تنظیم کے مطابق اس کے جنگجوؤں نے صبح 9:45 بجے محکمہ معدنیات کے قریب طالبان اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کے دعوے کے مطابق حملے میں 3 طالبان ارکان ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے، جبکہ تنظیم کے کسی جنگجو کو نقصان نہیں پہنچا۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد اس کے جنگجو محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔ واقعے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔








