پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند پر اترے گی
اسلام آباد: چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند پر اترے گی، جبکہ ملک نے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے۔
ورلڈ اسپیس ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو نے بتایا کہ پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹس کے بجائے اپنی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھا رہا ہے۔ جنوری 2025 میں سیٹلائٹ ای ون خلا میں بھیجا گیا، جبکہ جولائی اور اکتوبر 2025 میں مزید 2 سیٹلائٹس بھی خلا میں بھیجے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 6 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس زراعت، منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں، جبکہ انٹرنیٹ اور ٹی وی کوریج بڑھانے کے لیے بھی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔








