قطر میں سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے پر 313 افراد گرفتار

قطر میں سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے پر 313 افراد گرفتار

قطر کی وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات اور افواہیں پھیلانے کے الزام میں مختلف قومیتوں کے 313 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق گرفتار شدگان نے غیر تصدیق شدہ ویڈیوز اور مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس سے عوام میں خوف و تشویش پیدا ہوئی۔ یہ اقدام قطر میں سائبر کرائمز روک تھام کے ادارے کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔

قطری حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف سرکاری اور تصدیق شدہ ذرائع پر بھروسہ کریں اور کسی بھی افواہ یا گمراہ کن مواد کو شیئر نہ کریں۔

وزارت نے خبردار کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ویڈیوز بنانے، شیئر کرنے یا افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے، اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

More News