وزیراعظم ہاؤس میں قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اہم اجلاس آج ہوگا۔

قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں آج اہم اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی اور عالمی حالات کے پیش نظر آج ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس دوپہر کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی معاشی اور انتظامی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاق اور صوبوں کے درمیان مشاورت کے بعد قومی کفایت شعاری پالیسی کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ موجودہ حالات کے تناظر میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز اور سرکاری و نجی دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا۔

یہ اجلاس ملک میں موجودہ چیلنجز کے پیش نظر اہم فیصلوں کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

More News