پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول جاری، لاہور میں افتتاح اور فائنل
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا ابتدائی شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پہلا کوالیفائر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دو پلے آف میچز اور فائنل کی میزبانی بھی 3 مئی کو لاہور کرے گا۔
اس ایڈیشن میں شامل 8 ٹیمیں پہلے مرحلے میں ہر ایک سات سات میچز کھیلے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید تین تین میچز ہوں گے۔
یہ شیڈول لیگ کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ اور مقابلہ جاتی سیزن کی توقعات بڑھا رہا ہے۔








