کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ بند، وجہ سامنے آ گئی

کراچی و لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی خدمات معطل، ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ

ویب ڈیسک

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی تمام سروسز فی الحال معطل ہیں۔ امریکی سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ 13 مارچ تک کے لیے تمام امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ درخواست دہندگان کو نئی اپائنٹمنٹس کے حوالے سے ہدایات ای میل کے ذریعے موصول ہوں گی۔

امریکی شہریوں کے لیے معمولی اور ایمرجنسی خدمات برقرار رہیں گی تاکہ ان کی ضروریات پوری ہو سکیں۔

یہ اقدام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی حملے میں ہلاکت اور پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقامی خبروں پر نظر رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات اپنائیں۔

More News