نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں 3 پولیس اہلکار اغوا، بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع
نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں تین پولیس اہلکاروں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پہنچ گئی اور مغوی اہلکاروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے مغوی اہلکاروں کی تلاش اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
تاحال مغوی اہلکاروں کی بازیابی اور اغوا کے واقعے میں ملوث افراد کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔








