جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چارسدہ سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار جاں بحق

جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چارسدہ سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار جاں بحق

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی سخی پل میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چارسدہ سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار بہادر شاہ ولد محمد اکبر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد خیبر پولیس نے اہلکار کی لاش آج صبح پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، تاہم فائرنگ میں ملوث نامعلوم افراد کے بارے میں تاحال معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

More News