سہیل آفریدی کے بیان پر علی امین گنڈاپور برہم، ریکارڈ سامنے لانے کی دھمکی

سہیل آفریدی کے بیان پر علی امین گنڈاپور برہم، ریکارڈ سامنے لانے کی دھمکی

خیبر پختونخوا میں مارچ کو گزشتہ صوبائی حکومت کے دور میں ’’فکسڈ میچ‘‘ قرار دیے جانے سے متعلق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان پر سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کے پاس بھی بہت سی چیزوں کا ریکارڈ موجود ہے، اگر اسے سامنے لے آئے تو سب بے نقاب ہو جائیں گے اور کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کی وجہ سے خاموش ہیں۔ انہوں نے سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اوپر توجہ دیں اور خود کچھ کرکے دکھائیں۔

علی امین گنڈاپور کے مطابق مارچ سے متعلق سہیل آفریدی نے بیان دے کر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احسان فراموشی کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور انسان کو اتنا ہی کرنا چاہیے جتنا وہ برداشت کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس طرح کی باتیں بالکل برداشت نہیں کریں گے اور انہیں ہر ایک کی حقیقت معلوم ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خیبر پختونخوا میں مارچ اور احتجاجی سیاست سے متعلق بیانات پر سیاسی اختلافات نمایاں ہو رہے ہیں۔

More News