مالاکنڈ: درگئی میں اسکول وین الٹنے سے 8 طالبات شدید زخمی
مالاکنڈ: درگئی کے علاقے سلگرو میں طالبات کو اسکول لے جانے والی وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 8 طالبات شدید زخمی ہوگئیں۔
لیویز کے مطابق حادثے کے بعد زخمی طالبات کو فوری طور پر درگئی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمی طالبات کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ لیویز نے حادثے کی وجہ تیز رفتاری کو قرار دیا ہے








