خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار بشارت خان مستعفی

خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار بشارت خان مستعفی

ایبٹ آباد: خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار بشارت خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ 11 اکتوبر 2026 سے مؤثر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سردار بشارت خان نے اپنا استعفیٰ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو بھجوا دیا ہے اور ان سے استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔

سردار بشارت خان صوبائی حکومت کی قانونی نمائندگی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں حکومت کی جانب سے اعتماد کرنے اور خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

تاہم، ان کے استعفے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

More News