سوات میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کے پرچے منسوخ

سوات میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کے پرچے منسوخ

سوات: ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف سوات نے 12 اکتوبر 2026 کو ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کے پرچے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات 2026 کے دوسرے مرحلے (SSC Annual-II 2026) کے تحت 12 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تمام پرچے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منسوخ ہونے والے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں بورڈ کی جانب سے باقاعدہ طور پر کیا جائے گا۔

بورڈ نے طلبہ و طالبات، والدین، متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہان، پرنسپلز اور امتحانی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانات سے متعلق بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اعلامیے کے مطابق طلبہ، والدین اور دیگر متعلقہ افراد امتحانات کے نئے شیڈول اور مزید معلومات کے لیے بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.bisess.edu.pk سے رجوع کر سکتے ہیں۔

بورڈ نے عوام کو غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کرنے اور امتحانات سے متعلق معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

More News