فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر روزانہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز ہو رہے ہیں، اسحاق ڈار

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر روزانہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز ہو رہے ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے پُرعزم ہے۔ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز ملکی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قربانیاں دی ہیں اور ملک کو اب بھی سکیورٹی کے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

پاکستان کو بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے، جہاں سکیورٹی فورسز مختلف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

More News