افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، اسحاق ڈار

افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ پاکستان مسلسل افغان حکام پر زور دے رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں اور وہاں موجود دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثر اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے سکیورٹی ادارے مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں اور خطے میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستانی حکام کا مؤقف ہے کہ افغانستان میں موجود عسکریت پسند گروپوں کی سرگرمیاں پاکستان کی سلامتی کے لیے چیلنج بن رہی ہیں۔ اسلام آباد کے مطابق سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے لیے افغان حکام کا تعاون ضروری ہے۔

More News