ڈی آئی خان میں والی بال میچ سے واپسی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ڈی آئی خان میں والی بال میچ سے واپسی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ملانہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ والی بال میچ کے بعد واپسی پر پیش آیا۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ضیاء الدین احمد کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کا واقعہ والی بال میچ کے بعد پیش آیا۔ واقعے کی وجوہات اور دونوں گروپوں کے درمیان تنازعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

More News