سوات: سیدو شریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: سیدو شریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات کے سیدو شریف اسپتال میں ہاؤس جاب کرنے والے 6 افغان ڈاکٹروں کو حکومتی احکامات کے تحت کام سے روک دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈاکٹرز سیدو شریف اسپتال میں ہاؤس جاب کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ حکومتی احکامات موصول ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو کام جاری رکھنے سے منع کردیا۔

دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق برطرف کیے گئے ڈاکٹروں پر جعلی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) رجسٹریشن اور غیر قانونی تقرریوں کے الزامات تھے۔

برطرف کیے گئے ڈاکٹرز صوبے کے مختلف طبی مراکز میں تعینات تھے۔ تاہم، انفرادی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات اور محکمہ صحت کا مزید مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

More News